'الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو احتجاج کی کال دیںگے'

'الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو احتجاج کی کال دیںگے'
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے، پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم تقریروں میں رونے کےسوا کچھ نہیں کررہے،ایک اور معاشی عدم استحکا م ملک میں آرہا ہے،فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے، کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے،مختلف شہروں میں کریانے کی دکانوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کی ، عمران خان کی پکار پر 5گھنٹے میں 11ارب روپے جمع ہوئے، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سیلاب سے بہتر نمٹا ہے، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیاہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے حکومت مطالبہ مانے ،حکومت کو ہم نے آخری موقع دیدیا ہے۔ فوادچودھری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے، کورکمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آج کور کمیٹی اجلاس میں اہم معاملات پر غور کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔