جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسی سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔