اسلام آباد: نیوٹیک نے تربیتی شراکتداروں سے ملکر ہائی ٹیک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلیل مدتی کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے نیوٹیک نے وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی شراکت داروں کے ساتھ ملکر ہائی ٹیک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلیل مدتی کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوٹیک کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے لئے سافٹ ویئر ہائوسز ، آئی ٹی فرمز ، جامعات ، آئی ٹی پارک یا کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی اور آئی ٹی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔واضح رہے کہ نیوٹیک سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے روزگار کی شرح 71فیصدہے۔