وزیر اعظم کل نئی شاہراہ ” مارگلہ ہائی وے “ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم کل نئی شاہراہ ” مارگلہ ہائی وے “ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کل نئی شاہراہ " مارگلہ ہائی وے " کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مارگلہ ہائی وے مری روڑ سے براست بہارہ کہو ایم ون کا رابطہ جوڑے گی۔

مارگلہ ہائی وے جی ٹی روڑ سے ای ٹن اور شاہراہ دستور سے براستہ بہارہ کہو مری روڑ کا رابطہ جوڑ دے گی۔ مارگلہ ہائی وے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں شامل تاحال تعمیر نہ کی جاسکی۔ مارگلہ ہائی وے کے تمام اخراجات سی ڈی اے برداشت کرے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سی ڈی اے مالی اعتبار سے مضبوط بن گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔