سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سےجوکچھ لیاوہ ریکارڈپرہے، ایک غیرملکی صدرنےگھرآکرتحفہ دیا،وہ بھی جمع کرادیا، جب یہ میچ کھیلتےہیں توامپائرساتھ ملاکرکھیلتےہیں.
صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کوٹکٹ دےکرسبق سیکھا اتحادی نہیں ہونےچاہئیں، گزشتہ الیکشن میں ٹکٹوں پرتوجہ نہیں دی تھی، اس بارٹکٹ خوددیکھ کردوں گا، میرےخلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں، میری اس مافیاسےلڑائی تھی جوقیمتیں اوپرلےجارہاتھا، ایف آئی اےمیں تبدیلیاں ہورہی ہیں.
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 24ارب کی تفتیش کرنےوالوں کوتبدیل کیاجارہاہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں کرناچاہیےتھا، ریفرنس وزارت قانون کی جانب سےبھیجاگیاتھا، میری کسی سےکوئی ذاتی دشمنی نہیں.
فرح بی بی کیخلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائیںعمران خان نےسابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر بھی گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ فرح خان کےپاس عہدہ تھانہ وزارت،کیسےپیسےلےسکتی ہے؟ کسی کےپاس کوئی ثبوت ہےتوسامنےلائے.
عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزادباڈی کےذریعےہونی چاہیے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی، کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سےملک کونقصان ہو.