گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور
کراچی : صدر پاکستان عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے استعفی منظور کرنے کا نوٹٰفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض سرانجام دینگے. واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ گورنرسندھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے حلف اٹھا تے ہی میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔