پریانتھا کمارا قتل کیس، 6 مجرمان کو سزائے موت

پریانتھا کمارا قتل کیس، 6 مجرمان کو سزائے موت

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ سلیم نے سری لنکن شہری کے قتل کیس میں فیصلہ سنادیا.

انسداد دہشت گردی عدالت نے قاتلوں کو سزائیں سنا دیں. عدالت نے چھ مجرمان کو سزائے موت جبکہ سات مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی. اے ٹی سی گوجرانوالہ نے 67 مجرمان کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی.

اس سے قبل انسداددہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کے دفعہ 342 کے تحت آخری بیانات قلمبند کیے گئے. پراسکیوشن نے تمام چشم دید گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے. پراسیکیوشن نے 46 گواہان کو چالان کا حصہ بنایا گیا. پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 2 چالان جمع کروائے .

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پہلے چالان میں 80 ملزمان کو نامزد کیا گیا، دوسرے چالان میں 9 نابالغ ملزمان کو پیش کیا گیا تھا، 18 سال سے کم ملزمان کا ٹرائل دیگر ملزمان سے الگ ہوا، نابالغ ملزمان کو قانون کے تحت سزائے موت نہیں ہو سکتی، پراسیکیوشن نے بالغ ملزمان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی.

سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگری کی عدالت نے 88 ملزمان کو سزا سنائی، 6 ملزمان کو دو ، دو دفعہ سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی. 9 ملزمان کو دو، دو دفعہ عمر قید کی سزا ہوئی. 15 ملزمان کو 5 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔