ویب ڈیسک : جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی پرائیوٹ لیب سے کروانے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کروانے سے انکار کیا ہے۔
جیل حکام کے انکار کے بعد ان سے درخواست کی گئی کہ شفا اسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ جیل حکام سرکاری اسپتال سے ٹیسٹ کرنے پر اصرار کرتے رہے۔
اس دوران بشریٰ بی بی کی ٹیم نے کہا کہ ہمیں سرکاری اسپتالوں کی رپورٹس پر اعتبار ہی نہیں ہے۔ آپ کسی بھی پرائیوٹ لیب سے کروادیں جس پر جیل حکام نے ٹیسٹ کروانے سے ہی انکار کردیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے بشریٰ بی بی اور ان کی ٹیم ٹیسٹ کروانے کے لیے جیل حکام سے اجزات طلب کررہے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جارہی ہے۔