بدرشہباز وڑائچ وزیراعظم کے نئے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

بدرشہباز وڑائچ وزیراعظم کے نئے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر
کیپشن: Badr Shahbaz Waraich has been appointed as the new media coordinator of the Prime Minister

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم محمد شہبازشریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیرِاعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔

بدر شہبازوڑائچ طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن ہیں۔ 

یاد رہے کہ بدر شہباز گزشتہ سولہ ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News