حافظ نعیم الرحمان  نے نئے امیر جماعت اسلامی کا حلف لے لیا

حافظ نعیم الرحمان  نے نئے امیر جماعت اسلامی کا حلف لے لیا

(ویب ڈیسک )   حافظ نعیم الرحمان  نے نئے امیر جماعت اسلامی کا حلف لے لیا۔

حافط نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر بن گئے ،   حافظ نعیم الرحمان اپریل 2029 تک امیر رہیں گے ۔

جماعت اسلامی کا نئے امیر کا چناو ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے اس سے قبل سراج الحق مسلسل دو دفعہ دس سال امیر جماعت اسلامی رہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 83 سال سے عظیم جدو جہد کر رہی ہے ، پاکستان کے قیام کے وقت سے ہم ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ، ہماری یہ کوشش ہے جو جو اس ملک میں طاقت وار مافیا ہے جو غریبوں کو ختم کر رہا ہو اس کو روکنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے، ہم موجود جمہوری نظام کو دیکھ رہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ سب کے سامنے ہے لیکن کیوں اس کو حل نہیں کیا جا رہا،  فلسطین کا معاملہ سب کے سامنے ہے اس پر کیوں نہیں کوئی آواز آٹھا رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  ہم اس دنیا کے نظام کو بدلنے کے لئے آئیں ہیں اور انشاء اللہ بدلیں گے ، سراج الحق نے باپ کی طرح اس پارٹی کو چلایا ہے، سراج الحق نے بھرپور طریقے سے اس کو آگے بڑھایا ہے، لوگ باتیں کرتے ہیں ان کے پاس پارلیمانی لوگ نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  میں پوچھتا ہوں جن کے پاس پارلیمانی لوگ ہیں انہوں نے کونسا اچھا کام کر لیا ہے پاکستان کے لیے، ہم ان کے خلاف بڑی تحریک کے کر چلیں گے جو فارم 45 سے حکومت میں آئے ہیں، جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے تحفظ کے لئے خون پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان پر کبھی بھی مشکل وقت آئے گا جماعت اسلامی مسجد کے طرح اس کی حفاظت کرے گی،ہم ان جماعتوں میں سے نہیں جو خاندانوں سے چلتی ہے چند بکے ہوئے لوگوں سے جماعت چلتی ہے، جماعت اسلامی کبھی وڈیرے سیاست سے نہیں چلی، ہم تمام زبانیں بولنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان ظالموں کو اب تقسیم کریں گے خود تقسیم نہیں ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  ہم کشمیر کا سودا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،  76سال سے پاکستان کو جن لوگوں نے کمزور کرنے کی کوشش کی ان کو آج بتانا چاہتا ہوں میں اب آسا نہیں ہونے دیں گے ،  آئین کی بالادستی کے لیے کسی سے بھی بات کرنا پڑے گی ہم کریں گے، جماعت اسلامی کسی سہارے کے ذریعے اب نہیں چلے گی ہم اب اپنے لوگوں کی رائے لے کر چلیں گے، ملک میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہی ہیں لوگوں کو کہتا ہوں تیار ہو جاؤ اب۔