مینارِ پاکستان واقعہ:پولیس متحرک، ملزمان کی تلاش شروع کر دی

مینارِ پاکستان واقعہ:پولیس متحرک، ملزمان کی تلاش شروع کر دی
اسلام آباد(پبلک نیوز) شہباز گل نے کہا کہ بہت جلد گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کر کے سخت ترین کارروائی کرے گی. وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس وڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہی ہے، یہ وہ رویے ہیں جن پر پورے معاشرے نے مل کر کام کرنا ہے، سیاستدانوں ، میڈیا صحافیوں ، اساتذہ اور والدین سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ شہباز گل کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اعلی پولیس آفیسر لاہور واقعے کی ویڈیو ز کا جائزہ لے چکے۔اب ان وڈیوز سے ملزمان کی شناخت ،نام ، ولدیت ،ایڈریس نادرا سے کروائی جائے گی، عاشور کی وجہ سے نادرا کے دفاتر بند ہیں لیکن نادرا سے رابطہ کر کے اس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔قانون ہر صورت ان ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں آوارہ گرد ہجوم نے ایک خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کی،اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ واقعے کی وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔