لاہور: نوکری کا لالچ دیکر خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور: نوکری کا لالچ دیکر خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں نوکری کا لالچ دے کر خاتون کیساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ راجہ جنگ قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ان افراد نے خاتون کو نوکری کے انٹرویو کے لیے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر میں آنے کا کہا۔ 16 اگست کو درج ہونے والی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ ادویات لینے لاہور کے جنرل ہسپتال گئی جہاں اس کی ملزمان عرفان اور فرمان سے ملاقات ہوئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اچانک ہونے والی ملاقات کے دوران ملزمان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ڈاکٹر ہوں جس پر میں نے انہیں جواب نہیں دیا، پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں پڑھی لکھی ہوں جس پر میں نے کہا نہیں، لیکن مجھے نوکری کی ضرورت ہے۔"

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کا سیل نمبر لیا اور کچھ دنوں بعد اس سے کہا کہ وہ میر چوک رائے ونڈ روڈ کے علاقے میں جاب انٹرویو کے لیے آئےاور 140،000 روپے ساتھ لائے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس رپورٹ میں مزید کہا "میں نے ایک رکشہ لیا اور پیسوں کے ساتھ اس جگہ پر پہنچی جہاں ملزمان نے مجھے بتایا کہ سلیم شخص نامی شخص انٹرویو کے لیے ایک گھر پر میرا انتظار کر رہا تھا۔جب متاثرہ لڑکی گھر پہنچی تو ملزمان نے اسے یرغمال بنا لیا ، اسے لوٹا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایف آئی آر میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر میں نے کبھی کسی کو اس کے بارے میں بتایا تو اسے وائرل کر دیا جائے گا، پھر انہوں نے مجھے جانے دیا اور چوک پہنچنے کے بعد میں نے 15 پر پولیس کو فون کیا۔"

راجہ جنگ، قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔