لاہور: سگریٹ سلگانے کے بعد لائٹر واپس نہ کرنے پر گولیاں چل گئیں، 80 سال بزرگ قتل

 لاہور: سگریٹ سلگانے کے بعد لائٹر واپس نہ کرنے پر گولیاں چل گئیں، 80 سال بزرگ قتل

ویب ڈیسک: لاہور میں اقبال ٹاؤن کے علاقے بھیکے وال موڑ میں معمولی تلخ کلامی پر فائزنگ، فائر لگنے سے 80 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ملزم سہیل ولد محمد شکیل سکنہ غوریاں والی گلی بھیکے وال پنڈ اقبال ٹاؤن کا رہائشی ہے،جو کہ پان شاپ بھیکے وال پنڈ سے سیگریٹ لینے آیا اور وہاں پر موجود پڑے لائٹر سے سیگریٹ جلایا اور ساتھ ہی لے گیا ، جس پر دوکان دار عرفان نے آواز دی کہ لائٹر تو واپس کر کے جاؤ ، جس پر دوکاندار اور ملزم سہیل کی تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک آ گئی ، 

موقع پر موجود محمد سرور ولد سمندا بعمر 80 سال نے چھوڑوانے کی کوشش کی تو ملزم سہیل نے اپنے دستی پسٹل سے سیدھے فائر کیے جو کہ پاس کھڑا محمد سرور ولد سمندا کی گردن پر جا لگا جس کی موقع پر ہی ڈیتھ ہو گئی ہے ، اور راہ گیر شانی بعمر 26/27 سال اور ایک چھوٹا لڑکا بعمر  13/14 سال محبوب بھی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

اس دوران مقتول محمد سرور کا بیٹا افتخار اور دوہترا نزاکت موقع پر ہی موجود تھے ، جنہوں نے ملزم سہیل سے اس کا دستی پسٹل چھین کر سہیل کی دونوں ٹانگوں پر فائر کر کے زخمی کر دیا جو کہ مضروب ہیں اور برائے علاج معالجہ جناح ہسپتال روانہ ہیں ۔

Watch Live Public News