ویب ڈیسک: نوجوان کو اغواء کے بعد تشدد اور نازک اعضاء میں مرچیں ڈالنےکا معاملہ، گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےواقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے نوجوان کی بازیابی کیلئے مقدمہ درج کر کے ٹیم تشکیل دی تھی، ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ لڑکے مدثر کو کرکٹ کے بہانے اغواء کرکے راجوال ضلع اوکاڑہ لے گئے،ملزمان نے راجوال نہر کنارے نوجوان پر تشدد اور نازک اعضاء میں مرچیں ڈالی۔ملزمان لڑکے کو وہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ملزمان بلال اور شاہزیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ عامر، عارف کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔