'شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں تشدد کیاگیا'

'شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں تشدد کیاگیا'
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پنجاب اسمبی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی، شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا، شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، شہباز گل اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں، شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا تو بہت خوفزدہ ہوگئے، وہ بیمار ہیں، پمز میں علاج جاری ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے۔ وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو دیکھے اور زیادتی نہ کرے، میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کسی کےکہنے پر بیان دیا، شہباز گل کو موقع ملا تو وہ اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر30پولیس افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، پنجاب اسمبلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نہایت خوش اسلوبی سے معاملہ رفع دفع کیا، اڑا دو ، لٹا دو ، ہمارا مسلم لیگ ن جیسا کلچر نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔