ویب ڈیسک: پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور کےجوانوں نےمتاثرین علاقہ کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا،فرنٹئیرکور کچی آبادیوں کو سیلاب کے پانی سےمحفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
امدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں، سیلاب متاثرین و علاقہ مشران نے پاک فوج اورفرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کا بروقت امدادی کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔