سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے کیس کو کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے کیس کو کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے کیس کو کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 19 اگست کو الیکشن ٹریبونل کیس کی سماعت کرنا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   الیکشن ٹریبونل کیس سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا۔  پی ٹی آئی رہنما سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے  پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے جبکہ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News