’سکولوں، کالجوں اور مدارس میں عربی کا شارٹ کورس کروائیں گے‘

’سکولوں، کالجوں اور مدارس میں عربی کا شارٹ کورس کروائیں گے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری دنیا یوم عربی منایا جارہا ہے پورے ملک میں عربی زبان کو آسان بنانے کے لیے کام کریں گے۔ عربی زبان سیکھنے سے عرب اسلامی ممالک میں مشکل اسان ہو جائے گی۔ میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکولوں اور کالجوں اور مدارس میں عربی کا شارٹ کورس کروائیں گے۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا خطرناک ملک ہے آو آئی سی کے اجلاس سے ثابت ہو گیا پاکستان پر امن ملک ہے۔ وزیر اعظم آو آئی سی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سعودی عرب کی مشاورت سے او آئی سی کے اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلایا گیا ہے۔ افغانستان حالت جنگ میں ہے اگر وہاں کی صورتحال خراب ہوتی ہے اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ کل شام کو اسلام آباد سے پوری دنیا کو افغانستان میں امن لانے کا پیغام جائے گا۔ پاکستان کی کوششوں سے دنیا کے ممالک نے افغانستان حکومت سے بات کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔