وزیراعظم نے بھٹو اور شریف خاندان کو ملکی بدحالی کا ذمہ دارقراردے دیا

وزیراعظم نے بھٹو اور شریف خاندان کو ملکی بدحالی کا ذمہ دارقراردے دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھٹو اور شریف خاندان کو ملکی بدحالی کا ذمہ دارقراردے دیا۔ انہوں نے کہا کوئی بھی ملک اپنی کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سےغریب ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری سیاست کامقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں 2 کرپٹ خاندانوں کی حکومت رہی۔ 2 بڑی جماعتوں میں جمہوری نہیں بلکہ خاندانی سسٹم چل رہا ہے۔ میری جنگ ان عناصر کے خلاف ہے جنہوں نے ملک کونقصان پہنچایا۔ پاکستان میں 2 کرپٹ خاندانوں کی حکومت رہی۔ بھٹو اور شریف خاندان نے ملکی وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔ کرپٹ لیڈر شپ کے باعث ہمارے ملک کا براحال ہوا۔ پاکستان کی ہم نے ملک سے 2 پارٹی سسٹم کا خاتمہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے شوگر اسکینڈل میں ملوث اپنی پارٹی کے ممبران کے خلاف بھی کارروائی کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔