اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان ایشو پر پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمدد نہ کی توخطے میں نیا بحران پیدا ہوجائے گا جس سے شدت پسند تنظیمیں بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون میں کوئی افغان شہری ملوث نہیں تھا۔ امریکہ نے نام نہاد جنگ کے نام پر 20 سال تک افغانستان پر قبضہ کئےرکھا۔ سمجھ میں نہیں آیا امریکی کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔