عمران خان ، پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے، نواز شریف

عمران خان ، پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے، نواز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور پرویز الہیٰ کو پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب و خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور اتحادی راہنماؤں سے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے اتحادی قائدین سے موجودہ صورت حال میں تفصیلی مشاورت کی. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے یا انھیں اعتماد کا ووٹ لینے کےلیے کہنے بارے پارٹی اراکین کی رائے سے آگاہ کیا۔ ن لیگ کی اکثریت پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نمبرز پورے ہونے کی صورت میں لانے کی حامی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز الہی کو خود پنجاب اسمبلی توڑنے دی جائے، یہ آپس کی لڑائی میں ایکسپوز ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری شجاعت کے لیے خصوصی پیغام بھجوایا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ ہمارے لیے ہمیشہ محترم رہیں گے، جو ہمارے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویز الہی عمران خان کی وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔جبکہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی صورتحال کو ایسے نہیں چھوڑسکتے ہمیں جلد متفقہ فیصلے لینا ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے حوالہ سے بھی اتحادیوں سے مشاورت کی گئی، مشاورتی عمل جاری رکھنے اور جلد ہی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔