بھارت میں ایک اور غیر ملکی سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا

بھارت میں ایک اور غیر ملکی سیاح کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا
بھارت میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں کیلی نامی وی لاگر کو دن دیہاڑے کو 2 افراد نے ہراساں کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ دنوں پیش آیا تھا، یہ خاتون مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ایک مارکیٹ میں موجود تھی کہ جب 2 مرد اس کے پاس آئے جن میں سے ایک نے اپنے ہاتھ کیلی کے کندھوں اور گردن پر رکھ دیے۔ اس شخص کی جانب سے ایسا کیے جانے کے بعد کورین سیاح جلد بازی میں وہاں موجود افراد کو الوداع کہہ کر چلی گئی۔ ویڈیو میں خاتون کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ 'مجھے یہاں بھاگنا پڑ رہا ہے'۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کورین سیاح کے ساتھ ہمدردی کی گئیانٹرنیٹ صارفین کہ مطابق اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیے کیونکہ اس سے بھارت کا نام بدنام ہوتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کسی جنوبی کورین وی لاگر کو بھارت میں ہراساں کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2022 میں بھی ایک 24 سالہ کورین وی لاگر کو ممبئی میں 2 مردوں نے ہراساں کیا تھا۔ان افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا مگر پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔اسی طرح اپریل 2023 میں ریاست راجھستان میں بھی ایک کورین خاتون کو ہراساں کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔