سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

لاہور (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کے ذمے پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پرویز رشید نے 2010 سے واجبات ادا نہیں کیے۔

واضح رہے کی پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر نے لیگی امیدوار پرویز رشید پر 6 اعتراضات جمع کرائے تھے جس پر الیکشن کیمشن کے 5 کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب پنجاب سے سینٹ کی 11 نشستوں کے لئے اب تک 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 5، پی ٹی آئی کے 8، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے ایک ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔