جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ مسلسل دوسرے سال پشاورزلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر، ہاشم آملہ نے کراچی میں پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں خوش خبری سنائی ہے کہ ہاشم آملہ مسلسل دوسرے سال پشاورزلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور بن گئے ہیں، ہاشم آملہ نے کراچی میں پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ہاشم آملہ کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید۔
WELCOME BACK TO THE ZALMI FAMILY @amlahash ! #ZKingdom #YellowStorm pic.twitter.com/olIcvMnoLG
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 18, 2021
جاوید آفریدی کے مطابق ہاشم آملہ پشاور زلمی ٹیم کو جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ نہ بیٹنگ لیجنڈ ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور سر وون رچرڈ نے کوویڈکی صورتحال کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔