پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا

پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا
کیپشن: پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا

ویب ڈیسک: کراچی میں ویٹا چورنگی پر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہریوں نے سڑک پر جمع پیٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹینکر سے پیٹرول سڑک پر بہہ گیا تاہم لوگوں نے سڑک پر جمع پیٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔

لوگ بڑے بڑے برتنوں میں پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہیں تو وہی خطرناک صورتحال کے باعث پولیس اور انتظامیہ غائب ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا۔

Watch Live Public News