پی ٹی آئی حمایت یافتہ مزید 43آزادامیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی حمایت یافتہ مزید 43آزادامیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پی ٹی آئی حمایت یافتہ مزید 45آزادامیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 43 آزاد ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت اور این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہرعلی خان اور این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 37 کُرم سے مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار اور این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اِی سی پی نے این اے 19 صوابی سے اسد قیصر اور این اے 20 صوابی سے شہرام خان تراکئی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کا ایک ایک امیدوارکی کامیاب ہوا۔

  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار 3 روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 11، این اے 15، این اے 27، این اے 28، این اے 38، این اے 40، این اے 43 اور این اے 44 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

Watch Live Public News