دبئی: روہت شرما کی پریکٹس سیشن  کے بعد نیٹ باؤلر کیساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل

دبئی: روہت شرما کی پریکٹس سیشن  کے بعد نیٹ باؤلر کیساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک )  بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دبئی میں پریکٹس سیشن کے بعد نیٹ باؤلر کے ساتھ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

روہت شرما نے نیٹ باؤلر کے باؤلنگ کی تعریف کی اور کہا کہ  آپ کلاس کے باؤلر ہیں۔ نیٹ باؤلر نے روہت شرما سے  کہا کہ  میری دلی خواہش تھی آپکو باؤلنگ کرانے کی۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ  اپ ان سوئنگ یارکر مار کر ہمارا پیر توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ آپ لوگوں کا شکریہ کہ یہاں آکر ہماری مدد کرتے ہیں، بڑا اچھا لگا۔

Watch Live Public News