متحدہ عرب امارات جانے اور واپس آنیوالے مسافروں کے لیے اہم خبر

متحدہ عرب امارات جانے اور واپس آنیوالے مسافروں کے لیے اہم خبر

کراچی: قومی ایئرلائن کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار تریسٹھ پروازیں آپریٹ کر نے کا فیصلہ، اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کیلئے چودہ پروازیں آپریٹ ہونگی .

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،العین،فجیرہ،راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کیلئے سترہ پروازیں چلائیں جائیں گی . لاہورسےدبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کیلئے ہفتہ وار دس پروازیں ہوں گی. سیالکوٹ سےدبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کیلئے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی.

کراچی سے دبئی، شارجہ اور شارجہ، دبئی سے کراچی کیلئے ہفتہ وارسات پروازیں چلیں گی. ملتان سے دبئی، شارجہ اور ان شہروں سے ملتان واپسی کیلئے ہفتہ وارپانچ پروازیں ہوں گی. تربت سے شارجہ اور شارجہ سے تربت واپسی کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلیں گی. فیصل آباد سے دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں ہوںگی. کوئٹہ سے دبئی، اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔