گورنر اسٹیٹ بینک: اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے

گورنر اسٹیٹ بینک: اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اب زرِمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے ہیں ، ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے گئے ہیں ، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ بینکس سے کہا ہے کہ ادویات ،خوراک، اور تیل کو ترجیح میں رکھیں ، ایکسپورٹ کیلئے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں بھی سہولت پیدا کر رہے ہیں، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ بھی ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا ، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرحِ سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔