اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں افعانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے کہا ہے کہ سوشل پاکستانی میڈیا میں جو تصویر ان کی بیٹی کے حوالے سے گردش کر رہی ہے وہ معلوم نہیں کس کی ہے اور وہ اسے بالکل بھی نہیں جانتے۔ اس کے ساتھ افغانی سفیر نے اپنی بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ https://twitter.com/NajibAlikhil/status/1416490883143270400 سوشل میڈیا میں اپنی ایک ٹویٹ میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے لکھا کہ ”میں یہاں اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر مجبور ہوں کیونکہ سوشل میڈیا پر جو تصویر پوسٹ کی گی ہے وہ غلط ہے اور میں اسے بالکل بھی نہیں جانتا ۔ https://twitter.com/NajibAlikhil/status/1416481053401825287 ایک اور ٹویٹ میں افغانی سفیر نے لکھا کہ ” ایک وضاحت ، ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ افغان سفیر کی بیٹی ہے جبکہ یہ بالکل بھی غلط ہے، میں اسے بالکل بھی نہیں جانتا اور وہ میری بیٹی نہیں ہے۔ امید ہے سب کا دن بہت اچھا گزرا ہو گا “۔واضح رہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔