ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ نے شو کوآرڈینیٹرز کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا ہے.
کامیڈین نے اپنا سفر اسٹینڈ اپ کامیڈی سے شروع کیا اور اپنے چائلڈ کردار ‘للی’ سے شہرت پائی۔ برسوں کے دوران بھارتی سنگھ نے نہ صرف ہندوستان میں خواتین کے مزاحیہ انداز پر حکمرانی کی ہے بلکہ وہ ایک کامیاب ٹی وی شخصیت اور میزبان بھی بن چکی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اور میزبان منیش پال کی پوڈ کاسٹ پر نمودار ہوئی جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں متعدد حیران کن اور دل دہلانے والے انکشافات کیے۔ شو میں بھارتی نے تفریحی صنعت میں ایک عورت کی حیثیت سے ان کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ بھارتی نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں کوآرڈینیٹروں نے انہیں نامناسب طور پر چھوا تاہم انہوں نے اس پر آواز نہیں اٹھائی کیونکہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب انھیں اعتماد ہے کہ وہ لڑیں گی اور اپنی بات کریں گے۔
بھارتی سنگھ انتہائی غربت کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 'میری ماں دوسروں کے گھروں میں کھانا پکایا کرتی تھیں، ہم نے نمک کے ساتھ روٹی کھائی'
ان کا کہنا تھا کہ شو کے کوآرڈینیٹرز کبھی کبھی بدتمیزی کرتے تھے۔ وہ پیٹھ پر ہاتھ پھیر دیتے تھے۔ مجھے معلوم تھا کہ یہ اچھا احساس نہیں تھا لیکن تب میں سوچتی تھی کہ وہ میرے انکل کی طرح ہے، وہ برے نہیں ہوسکتے لیکن شاید میں غلط تھی۔ لیکن اب مجھے اعتماد ہے کہ میں اب اپنے جسم کے لئے اور اپنی عزت کے لئے لڑ سکتی ہوں، اب میں یہ کہہ سکتی ہوں کیا بات ہے؟ آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ نکلو یہاں سے ، اب میں تبدیل ہو رہی ہوں اور بات کرسکتی ہوں، لیکن ماضی میں مجھ میں کوئی ہمت نہیں تھی۔ "
اپنی گفتگو کے دوران بھارتی نے اس وقت کے بارے میں بھی بتایا جب کچھ لوگ جن سےان کے والد نے قرض لیا تھا، وہ ان کے گھر آتے اور انکی والدہ کیساتھ بدتمیزی کرتے ۔ انہوں نے شو میں غربت کے بارے میں بھی بات کی، جس میں وہ بڑی ہوئی تھیں ، بھارتی نے کہا کہ اس وقت انکے گھر میں کھانا نہیں ہوتا تھا۔ بھارتی نے انکشاف کیا کہ ماضی کے حالات کی وجہ سے اب تک ان کا خاندان وسائل کے باوجود عیش و عشرت والی زندگی کا عادی نہیں ہے۔
منیش پال کے شو میں اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے بھارتی سنگھ رو پڑیں ، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو دیکھا نہیں اور نہ ہی انکی کوئی تصاویر ہیں۔
بھارتی نے بتایا کہ ان کا بھائی ایک دکان پر سامان فروخت کیا کرتا تھا جبکہ انکی بہن اور والدہ نے ایک فیکٹری میں کمبل سلائی کیے۔ انہوں نے کہا گھر جانے کا دل نہیں کرتا تھا میں اپنے دوستوں کے ساتھ کالج میں رہتی تھی اور ہاسٹل میں کھانا کھاتی تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ ایک بار جب میں واپس چلی گئی تو مجھے غربت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی لافٹر چیلنج سے شہرت پانے والی بھارتی سنگھ۔ جلد ہی 'دی کپل شرما شو' کے نئے سیزن میں نظر آئیں گی۔