پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 18جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 18جولائی 2021
آزاد کشمیر کی انتخابی مہم عروج پر،وزیراعظم عمران خان آج باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی ساتھ ہوں گے،ذرائع کے مطابق میرپور،بھمبر اورمظفرآبادمیں جلسوں سےخطاب شیڈول۔ پیپلزپارٹی کشمیر کوآزادکراکےہی دم لےگی،جیالوں نےآزادی تحریک کیلئےبےشمار قربانیاں دی ہیں،آصفہ بھٹوکامظفرآبادمیں جلسےسےخطاب،کہا25جولائی کوتیرجیت کانشان بن کرابھرےگا۔ کشمیرکی جنگ لڑنےوالےمودی کوشادیوں پرنہیں بلاتے،مریم نوازنہتےکشمیریوں پر پابندیوں،آرایس ایس نظریےپربات کیوں نہیں کرتی،فرخ حبیب کاسوال،کہا ن لیگ نےاپنےادوارمیں مسئلہ کشمیرکواہمیت نہیں دی۔ داسوبس حادثےمیں شرپسندعناصرکوبےنقاب کیاجائےگا،واقعہ میں سی پیک دشمن ملوث ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پروزیرخارجہ کل چین کادورہ کریں گے،شیخ رشیدکی پریس کانفرنس،کہابھارت پاکستان میں مداخلت کاموقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا۔ چین کی پندرہ رکنی ٹیم نےجائےحادثہ کادورہ کیاہے۔ نیب اور بیورو کریسی کےاختلافات کا معاملہ، ذرائع کے مطابق سیکرٹریز کمیٹی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے موقف کی حمایت کردی۔اعلی اور سینیئر بیوروکریٹس نےسرکاری افسران کے خلاف نیب کےاقدامات کوناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دے دیا۔

Watch Live Public News