”عید کے دن بارش ہوگی“

”عید کے دن بارش ہوگی“
لاہور ( پبلک نیوز) موسم کا حال بتانے والے محکمے نے کہا ہے کہ شہر میں شدید بارش متوقع ہیں۔ 18 تا 21 جولائی بارشیں ہوں گی۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو انتہائی چوکس رہنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تمام اے سیز فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ اے سی ز نکاسی آب کی خو نگرانی کریں گے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف حصوں میں سمارٹ کونز نصب نکاسی آب اور ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنزو انڈرپاسز پر سٹاف پورا فعال ہونا چاہئیے۔ ڈی واٹرنگ سیٹس مہیا ہوں۔ مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشینری فوری طور پر مہیا ہونی چاہئیے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ایم سی ایل و واسا کا یونیفارم سٹاف تمام پوائنٹس پر موجود رکھا جائے۔ تمام سورنگ پوائنٹس پر واسا اہلکار اور افسران فوری پہنچیں۔ عارضی بکرمنڈیوں اورشاہ پور کانجراں منڈی میں مشینری کی مدد سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے سیز محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ رکھیں۔ انتظامات مکمل کریں۔ اے سیز و ٹریفک پولیس باش کے باعث بند ہونے والے راستوں کا متبادل انتظام کرائیں گے۔ نکاسی آب کیلیے واسا افسران مکمل الرٹ رہیں۔ مشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز بارش کی صورت میں شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ لیسکو، واسا، ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق راونڈ کریں گے۔ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوُں و تاروں سے دور رہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔