خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ نوشہرہ میں کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ 36 فیصد تک پہنچ گیا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مہمند اور پشاور میں بھی مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد تک بڑھ گئی۔ صوبے کے چار اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ چار اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ آنے والے دنوں میں کورونا میں مزید اضافہ ہوگا، جس کی بڑی وجہ بے احتیاطی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حکومت اس ہفتے کے دوران سختی کریں ورنہ پھر مشکلات پیدا ہوں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔