سندھ میں کورونا وائرس ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری

سندھ میں کورونا وائرس ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ سیاحتی مقامات پر کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا داخل نہ ہونے دیا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ویکسینیشن نہ کرانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ بھی نہ کی جائے۔ سیاحتی مقامات پر آنے والوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کے انتظام بھی کرنے کا فیصلہ۔ بسوں اور ریل گاڑیوں میں 70 فیصد نشستوں سے زیادہ مسافروں پر پابندی ہوگی۔ شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز میں متعین کیے گئے وقت کی پابندی کی جائے۔ پٹرول پمپس، اسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور ریسٹورنٹ کی ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلے رہینگے۔ شادی ہالوں میں اندر 200 جبکہ کھلی فضا میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالوں میں آنے والے مہمانوں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرارن دیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔