شہباز شریف کو فارغ کرنا عمران خان کی خواہش پر منحصر

شہباز شریف کو فارغ کرنا عمران خان کی خواہش پر منحصر
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے ضمنی الیکشن میں تاریخی فتح کے بعد اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اب یہ ہمارے قائد عمران خان کی خواہش پر منحصر ہے کہ شہباز شریف کو ان کے عہدے سے کب فارغ کرنا ہے۔ فواد چودھری نے یہ اہم بیان ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی کے بعد اب شہباز شریف پر پریشر ڈالنا ہمارے لئے اب کو مشکل یا مسئلہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے ملک کی تمام بڑی جماعتوں کو سیاسی پختگی دکھانی چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بڑی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہت سی چیزوں پر مجھے اختلاف ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان سے بڑے سیاستدانوں کی پاکستان میں کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا لیکشن کروانے سے بھی سیاسی استحکام کی کوئی گارنٹی نیں ہے۔ ہمیں نئے الیکشن کی جانب جانا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکے گا۔ سابق وزیر نے کہا کہ اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے یہ بڑی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے۔ شہباز شریف اب کہاں کے وزیراعظم رہ گئے ہیں؟ وفاقی حکومت تو وینٹی لیٹر پر جا چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔