ویب ڈیسک: (علی زیدی) بالآخر مشہور زمانہ پروگرام ’’ گرینڈ ٹور’’ ختم ہوا۔ جیریمی کلارکسن کا اپنے ساتھیوں رچرڈ ہیمنڈ اور جیمز مے کا ایمازون پرائم ویڈیو سیریز سے 24 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ سال سے ’’ دی گرینڈ ٹور’’ شو پر حکمرانی کے بعد اب جیریمی کلارکسن، جیمز مے اور رچرڈ ہیمنڈ نے بالآخر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو ایک ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرینڈ ٹور کیا تھا؟
’’ گرینڈ ٹور’’ جیریمی کلارکسن رچرڈ ہیمنڈ جیمز مے اور ان کے پروڈیوسر، اینڈی ولمین کا مشترکہ پراجیکٹ تھا۔
ان تینوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں ناکام برٹش موٹرنگ شو BBC One's Top Gear سے کیا تھا۔
یہ شو اصل میں بی بی سی پر 1977 سے جاری تھا لیکن ریٹنگ گرنے کے بعد اسے 2001 میں منسوخ کر دیا گیا۔ کلارکسن اور پروڈیوسر اینڈی ولمین نے ایک نیا فارمیٹ بنایا اور یہ بین الاقوامی ہٹ ثابت ہوا۔
تاہم جیریمی کلارکسن رچرڈ ہیمنڈ اورجیمز مے تینوں نے ایک واقعے کے بعد بی بی سی کو اکٹھے ہی چھوڑ دیا تھا۔
تینوں دوستوں نے بی بی سی کو کیوں چھوڑا؟
ہوا کچھ یوں تھا کہ 64 سالہ جیریمی کلارکسن نے ایک دن شو کی فلم بندی کے بعد واپس پہنچے تو انہیں گرم کھانا نہ مل سکا جس پر غصے میں آکر انہوں نےبی بی سی کے پروڈیوسر، اوزین ٹائیمن کی پٹائی کی۔
زبردست ریٹنگ کے باوجود بی بی سی نے 2015 کے بعد کلارکسن کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
تاہم اس کے ساتھ ہی رچرڈ ہیمنڈ اور جیمز مے نے بھی نوکری چھوڑ دی۔
بی بی سی سے اختلافات کے بعد انہوں نے ایک کمپنی W. Champ & Son Ltd قائم کی جس کے تمام ڈائریکٹرز برابر کے شیئر ہولڈر ہیں، اس لیے ہر ایک کو £6 ملین ملے گا۔
ڈبلیو چمپ اینڈ سنز کو موٹرنگ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انتظام کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، جو اب ختم ہونے کو ہے، اس لیے فرم کو بند کیا جا رہا ہے۔
ایمازون کے مطابق ’’ گرینڈ ٹور’’ کو ختم کرنے کا فیصلہ گزشتہ نومبر میں کیا گیا تھا۔ ناظرین کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔
یادرہے دی گرینڈ ٹور پرائم ویڈیو کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں سے ایک ہے اور جیریمی، جیمز اور رچرڈ کے پرستاروں کا وسیع حلقہ ہے لیکن جیریمی کلارکسن اور انکے ساتھیوں کے پاس عظیم اور شاندار منصوبے ہیں جس پر وہ مستقبل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
یادرہے برطانیہ کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز بھی 64 سالہ ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کے پاس ہے جنہوں نے لگاتار دوسری بار برطانیہ اور آئرلینڈ کے سب سے پرکشش ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
جیریمی کلارکسن کا نیا پراجیکٹ کیا ہے؟
جیریمی کلارکسن اب اپنے ریئلٹی ٹی وی شو، کلارکسنز فارم میں مصروف ہے، جو اس کے Diddly Squat فارم کو چلانے کے لیے ان کے حقیقی زندگی کے مسائل اجاگر کرتا ہے۔ جبکہ ہیمنڈ اور مے دونوں نے مختلف موضوعات پر ٹیلی ویژن کے خصوصی شو تیار کیے ہیں۔