انگین آلتان سے فراڈ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف عدالتی حکم آ گیا

انگین آلتان سے فراڈ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف عدالتی حکم آ گیا
لاہور (پبلک نیوز) ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنیوالے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، عدالت نے ملزم کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا. تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والےملزم کاشف ضمیر کی پیشی ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. پولیس کی جانب سے ملزم کاشف ضمیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی.تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کرنا ہے عدالت جسمانی ریمانڈ دے ،عدالت نے ملزم کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا. واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا۔ یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔ اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔