رحیم یار خان ( پبلک نیوز) گھوٹکی ٹرین حادثے میں ایک اور زیر علاج زخمی شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں گھوٹکی ٹرین حادثے میں ایک اور زیر علاج زخمی شیخ زید ہسپتال میں جان دے دی ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے زخمی ہونیوالا محمد اسلم شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کراچی سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے محمد اسلم کی میت کو ورثاء کے حوالے کر آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔
ٹرین حادثے میں زیر علاج زخمی محمد اسلم کی موت گزشتہ رات ہوئی۔