مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں مدرسہ کے طالبعلم سے جنسی زیادتی کرنے والے مفتی عزیز رحمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹاؤن شپ میں واقع مدرسہ میں چھاپہ مارا گیا۔ چھاپہ سے قبل مفتی عزیز اپنے بیٹوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ ملزم زیادہ تر ٹاؤن شپ میں واقعہ مدرسہ میں ٹھہرتا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز مدرسہ کے استاد کی طالب علم سے مبینہ زیادتی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کی گرفتار کے لیے آج چھاپہ مارا گیا جس میں کامیابی نہ مل سکی۔

اس ویڈیو پر مفتی عزیز کا مؤقف ہے کہ یہ کم و بیش تین سال پرانی ہے۔ ویڈیو میں ںظر آنے والے طالب علم صابر کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔ میں حلفاً کہتا ہوں کہ کوئی نشہ آور چیز پلا کر یہ سب کرایا گیا کیونکہ میں ہوش و حواس میں ایسا نہ کچھ کیا نہ کر سکتا ہوں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔