منڈی بہاء الدین پولیس اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

منڈی بہاء الدین پولیس اندھے قتل کا سراغ لگا لیا
منڈی بہاء الدین کی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قتل کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او منڈٰ بہاء الدین انور سعید کنگرا نے ڈی ایس پی سرکل پھالیہ ملک عدنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہہ قادر آباد کے علاقے کوٹ ہست کے رہائشی خالد رانجھا نے پانچ ماہ قبل کھیتی باڑی کیلئے جسووال کے رہائشی ارشد مجاہر کو مہاجر رکھا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے خالد رانجھا کے بھائی کی ارشد مہاجر سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات تشدد تک جا پہنچی۔ ارشد نے مشتعل ہوکر رات کی تاریکی میں اپنی بیوی اور ساتھیوں کی مدد سے خالد رانجھا کے ہاتھ پائوں باندھ کر اسے قتل کر دیا اور لاش کو درخت سے لٹکا دیا تھا۔ انہوں نے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ارشد مہاجر بیوی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے 20 لاکھ مالیت کے مال مویشی ٹرک میں ڈال کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او عمران شفیو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں دریائے راوی کے بیلہ سے ارشد مہاجر اور اس کی بیوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ پولیس نے سی آئی اے کی مدد سے فروخت کئے گئے مال مویشی بھی برآمد کر لئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔