یونان کشتی حادثہ : ہلاک ہونیوالوں کی شناخت کیلئے یونانی حکومت نے ڈی وی آئی گروپ تشکیل دیدیا

یونان کشتی حادثہ : ہلاک ہونیوالوں کی شناخت کیلئے یونانی حکومت نے ڈی وی آئی گروپ تشکیل دیدیا
پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق سانحہ میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے یونانی حکومت نے ڈیزاسٹر وکٹیمز ادینٹیفکشن (ڈی وی آئی )گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ڈی وی آئی گروپ نے ہلاک ہونے والی متاثرین کی شناخت کا عمل شروع کر دیا، ڈی وی آئی گروپ کے حکام یونانی وزارت امیگریشن میں قائم دفتر میں متاثرین کے لواحقین کوملیں گے۔ پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق ڈی وی آئی گروپ متاثرین کے لواحقین کی مشاورت کرنے کے بعد ڈی این اے جمع کریں گے، لواحقین کال سینٹر صوبہ 9 بجے سے شام 7 بجے تک اردو، پشتو اور عربی زبانوں میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔