لاہور(پبلک نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں حامیزہ مختار نے الزام لگایا کہ بابر اعظم کے ایماء پر انہیں بلیک میل کیا جارہا اور دھکمیاں دی جا رہی ہیں۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ حامیزہ مختار نے دھمکانے بلیک میل کرنے نازیبا میسجز بھیجنے کے الزام میں درخواست دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بابر اعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور اُن کی جگہ اُن کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بھائی نے پیش ہونے کے مہلت مانگی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بابر اعظم نے مہلت کی معیار ختم ہونے کے بعد پیش نہیں ہوئے جو اُن کے قصور وار ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست نمٹا دی۔