کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش

کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش
اسلام آباد ( پبلک نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر تشویش کا ا ظہار ٗ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں عالمی وبا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز پر کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا جائے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی ۔ اجلاس میں عوام کی جانب سے کووڈ ایس او پیز نظرانداز کئے جانے پر این سی او سی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔ این سی او سی مارننگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نےملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ 5 ریکارڈ بڑھنے پر کہا کہ تمام بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے بڑھ چکی۔ ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں این سی او سی کی طرف سے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی اور این سی او سی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت اقدامات پر مجبور ہونگے، کاروبار بند اور معاشی سرگرمیاں محدود ہو سکتی ہیں۔

Watch Live Public News