ویب ڈیسک: پاکستان میں پولیو کے چار مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 32 مہینے کی بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
اسی طرح کراچی کے ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہو گئی۔