لاڑکانہ: نجی میڈیکل سینٹر میں مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

لاڑکانہ: نجی میڈیکل سینٹر میں مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

لاڑکانہ کے نجی میڈیکل سینٹر کے آپریشن تھیٹر میں مبینہ طور پر نشہ دے کر مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پبلک نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق متاثرہ غلام فاطمہ مغیری کو 12 مارچ کی دوپہر 2 بج 17 منٹ انکے اپنے عزیز نجی میڈیکل سینٹر کے آپریشن تھیٹر میں لے گئے۔ nغلام فاطمہ مغیری کو آپریشن مکمل ہونے کے بعد 4 بج کر 18 منٹ پر آپریشن تھیٹر سے باہر نکالا گیا، غلام فاطمہ مغیری آپریشن تھیٹر میں 2 گھنٹے تک رہیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں ایک ملزم 2 بج کر 40 منٹ پر داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فٹیجز کے مطابق آپریشن ختم ہونے کے 3 گھنٹے بعد شام فاطمہ مغیری کے ورثا نے ہسپتال مالک کے بیٹے سے ملاقات کی اور اسپتال مالک کے بیٹے کو مبینہ جنسی زیادتی کے متعلق آگاہی دی گئی جس پر ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی اور پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔

غلام فاطمہ مغیری کیجانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ کے ہسپتال عملے نے کام کرنے والی آیا کو آپریشن تھیٹر سے باہر نکال دیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔