’گریٹ پیپل ٹو فلائی وڈ ‘

’گریٹ پیپل ٹو فلائی وڈ ‘
سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں پی آئی اے کے ملازم ایک بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں قومی ایئر لائن ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر ایک مختلف وجہ سے عملے کی تحیسن کی جارہی ہے۔چند روز قبل پاکستانی گلوکار فخر عالم کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں قومی ایئر لائن ایک بار پھر ترقی کی نئی منازل کو چھوئے گی۔فخر عالم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضائی عملے کے سربراہ سٹیورڈ توحید داؤد پوتہ ایک بچے کو بانہوں میں تھامے ہوئے اس کو چپ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فخر عالم نے لکھا کہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ کے دوران ایک ماں کی طرف سے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے میں ناکامی پر پی آئی اے کا عملہ اسے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعی اب عظیم افراد ہیں جن کے ساتھ فضائی سفر کیا جاسکے۔بعدازاں سوشل میڈٰیا پر پی آئی اے عملے کے اس عمل کی بھرپور تحسین کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے عملے کے اس عمل پر ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔