ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے طالبان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یکم مئی کو افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ابھی اس فیصلے پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان سے فوجوں کو کب نکالنا ہے، یکم مئی تک یہ انخلا مشکل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے فوجوں کے انخلاء کے حوالے پر بہت زیادہ ٹھوس انداز میں بات چیت نہیں کی، اقتدار کی ہموار منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے پر تھوڑا وقت لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔
اس بارے میں طالبان قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو یکم مئی تک افواج کا مکمل انخلا ممکن بنانا ہو گا، اگر امریکا نے فوج کا انخلا یقینی نہ بنایا تو تو وہ نتائج کا خود ہی ذمے دار ہوگا۔