کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے

کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی میٹنگ میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم تمام تر حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی۔ ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اللہ مددگار ہوگا.

ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ جو آج ہو رہا ہے یہ تو ہونا تھا۔3سال پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے۔کوئی بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات اور بہانے بتائے گا تو کوئی دغابازی کاکوئی بہانہ تراشے گا۔لیکن اصل بات خان کا اصولوں اور پاکستان کی خودداری پر کھڑے رہنا ہے۔ اور خان کھڑا رہے گا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔