کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا سستا ہوگیا
کیپشن: Gold Price decrees
سورس: web desk

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 94  ہزار 530 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2170 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری روز  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1050 روپے کی کمی سے 227500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 900روپے کی کمی سے 195045روپے کی سطح پرتھی۔

Watch Live Public News